یواےای جانے کےخواہشمند پاکستانیوں کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار
اسلام آباد:متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے کے خواہشمند...
اسلام آباد:متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے یکم اگست سے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا،یو اے ای کے سفارتخانے نے دفتر خارجہ کو خط لکھ دیا ۔
متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلےف یو اے ای کی جانب سے نئی شرائط عائد کردی گئیں۔
یو اے ای سفارتخانے کی طرف سے دفترخارجہ کو ایک خط کے ذریعہ آگاہ کیا گیا ہے کہ یکم اگست سے پاکستان سے متحدہ عرب امارات جانے والوں کو لازمی کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنا ہوگا۔
ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ نادرا سے جاری کیا گیا ہو جس کی تصدیق دفترخارجہ اور یو اے ای کے سفارتخانے سے لازمی کروانا ہو گی۔
coronavirus
Pakistan
UAE
Islamabad
Most Popular
Aaj English












Comments are closed on this story.