گزشتہ روز 5لاکھ 25ہزار افراد کی ویکسی نیشن ہوئی، اسد عمر

Published 13 Jul, 2021 12:10pm
By

اسلام آباد:این سی او سی کے سربراہ اوروفاقی وزیر اسدعمر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز 5لاکھ 25ہزار افرادکی ویکسی نیشن ہوئی، ملک میں پہلی بار 5لاکھ یومیہ ویکسین لگائی گئی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویکسی نیشن سے متعلق ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ روز ملک میں پہلی بار 5لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی،گزشتہ روز 5 لاکھ 25ہزار افراد کی ویکسی نیشن ہوئی۔

اسد عمرنے مزید کہا کہ پہلی بارسب سے زیادہ یومیہ ویکیسن لگانے کا ریکارڈ حاصل کیا،کل پہلی بار 3لاکھ 90ہزارافرادکوویکسین کی پہلی ڈوزلگی،ان شاءاللہ ویکسین لگانےکی رفتارمزید بڑھےگی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.