پاکستان نے مقامی سطح پر ایک اور وینٹی لیٹر تیار کرلیا

Published 30 Jun, 2021 01:47pm
By

اسلام آباد:پاکستان نے مقامی سطح پرایک اوروینٹی لیٹرتیارکرلیا،وینٹی لیٹرکا نام پاک وینٹ ون ہے،ڈریپ نے وینٹی لیٹرکی منظوری دے دی۔

وینٹی لیٹر نیشنل انجینئرنگ سائنٹفک کمیشن پاکستان نے تیارکیا ہے،سربراہ ڈریپ ڈاکٹرعاصم رؤف نے کہا ہےکہ پاک وینٹ ون کی رجسٹریشن 5سال کیلئے کی گئی ہے جبکہ وینٹی لیٹرکی سروس لائف 10 سال ہے۔

پاک وینٹ ون رجسٹریشن کےبعد اب استعمال ہوسکے گا ، ڈریپ نے پہلا مقامی وینٹی لیٹر آئی لیو گزشتہ ہفتے رجسٹر کیا تھا ۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.