عالمی امن واستحکام کا دارو مدار تنازعات کے حل میں ہے، آرمی چیف
راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ عالمی امن...
راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ عالمی امن واستحکام کا دارومدار تنازعات کےحل میں ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دورہ جرمنی کے دوران جرمن وزیرخارجہ ہائیکوماس سے ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور افغان امن عمل کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں جرمنی کے نمائندہ خصوصی پاکستان وافغانستان بھِی موجود تھے۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ عالمی امن واستحکام کا دارومدارخطے کےدیرینہ تنازعات کےحل میں ہے۔
جرمن وزیرخارجہ نے امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ISPR
General Qamar Javed Bajwa
army cheif
Most Popular
Aaj English












Comments are closed on this story.