سندھ میں چھٹی سے آٹھویں تک تدریسی عمل کل سے شروع کرنے کا اعلان

Published 14 Jun, 2021 01:41pm
By

کراچی: سندھ حکومت نےکورونا کیسز میں کمی کے بعد صوبے بھر میں چھٹی سے آٹھویں تک تدریسی عمل کل سے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی نے کہا کہ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں منظوری کے بعد سندھ بھر میں چھٹی سے آٹھویں تک تدریسی عمل 15 جون سے شروع کردیا جائے گا جبکہ صورتحال کی بہتری پر پرائمری تا پانچویں تک تدریسی عمل 21جون سے شروع کردیا جائے گا۔

سعید غنی نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ تمام کلاسزمیں حاضری کا تناسب 50فیصدہوگا جبکہ اسکولزکےتمام عملےکی ویکسی نینہ ہونا لازمی ہوگا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.