طویل عرصے بعد پاکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہاہے، فوادچوہدری

Published 11 Jun, 2021 11:02am
By

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ طویل عرصےبعدپاکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہاہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ الحمداللہ پاکستان کےتمام معاشی اعشاریےمثبت ہیں،طویل عرصےبعدپاکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہاہے،عوام اوراداروں کاوزیراعظم پرمکمل اعتمادہےاس لئےسیاسی اور معاشی استحکام ممکن ہوا۔

فواد چوہدری نےاپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ چاہتےہیں اپوزیند احتساب کواصلاحات سے علیحدہ دیکھے ،انتخابی اورعدالتی اصلاحات پربات چیت کریں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.