Aaj English TV

Wednesday, October 29, 2025  
06 Jumada Al-Awwal 1447  

'اسد طور پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں، ایک ملوث شخص کے قریب ہیں'

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداداروں پر بے بنیاد الزام تراشی سے...

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداداروں پر بے بنیاد الزام تراشی سے پاکستان کا تشخص مجروح ہورہا ہے۔اسد طور پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں، ایک ملوث شخص کے قریب ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بعض لوگ بلاوجہ اداروں پرانگلیاں اٹھاتے اور بے بنیاد الزام تراشی کرتے ہیں، جس سے پاکستان کا تشخص مجروح ہورہا ہے۔

پروڈیوسر اسد طور پر حملے سے متعلق کہاکہ نادرا ،ایف آئی اے اور پولیس تحقیقات کررہی ہیں، ایک ملزم کی شناخت کے قریب ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ2011 کے بعد کویت کے فیملی اور بزنس ویزے اب بحال ہونے جا رہے ہیں، انکے دور میں سائبر کرائم کے36 ہزار کیسز میں سے5 ہزار پر انکوائریاں مکمل کرلی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.

Sheikh Rasheed