'دنیا کورونا وائرس کےخلاف حالت جنگ میں ہے'

Published 25 May, 2021 10:54pm
By

اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نےکہا ہےکہ دنیا کورونا وائرس کے خلاف حالت جنگ میں ہے اوراس عالمی وباء کی روک تھام کےلئے ضروری آلات تک یکساں رسائی کےلئے جنگی حکمت عملی اپنانے پر زور دیا ہے۔

جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کےرکن ملکوں کی سالانہ اسمبلی کےافتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے رکن ملکوں پر زور دیاکہ اس عالمی وباء کو ختم کرنے کےلئے ضروری جرات مندانہ فیصلے کرنے کےلئے آگے بڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام کوبدلنے کے لئے دنیا کو اعلیٰ ترین سطح پر سیاسی عزم کی ضرورت ہے۔

ریڈیو پاکستان

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.

UN