'رمضان میں قبلہ اول پراسرائیلی حملہ انسانیت کی توہین ہے'

Published 09 May, 2021 05:16pm
By

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔رمضان میں قبلہ اول پراسرائیلی حملہ انسانیت کی توہین ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹرپیغام میں کہااسرائیل کی جانب سےمسجداقصیٰ میں نمازیوں پرحملہ کیاگیا۔رمضان میں قبلہ اول پراسرائیلی حملہ انسانیت کی توہین ہے۔

وزیر اعظم نے کہاایک بارپھرفلسطینی عوام کی حمایت کااعادہ کرتےہیں۔فلسطینیوں کےجائزحقوق،تحفظ کے لئے عالمی برادری اقدامات کرے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.