'تحریک انصاف کا 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ حقیقت میں بدل رہا ہے'

Published 06 May, 2021 06:22pm
By

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ حقیقت میں بدل رہا ہے۔

جمعرات کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ہاؤسنگ کے پروگرام کے تحت بینکوں کو 52 ارب روپے کے قرضوں کےلئے درخواستیں موصول ہوئی ہیں.

انہوں نے کہا کہ 12ارب روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے کی طرف شروع کئے گئے سفر میں اب تیزی آ رہی ہے۔

ریڈیو پاکستان

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.