یکم مئی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 6 روپے اضافے کا امکان

Published 30 Apr, 2021 11:29am
By

اسلام آباد:یکم مئی سےپیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں 6روپے اضافےکا امکان ہے، اوگرا نےسمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی۔

ذرائع کے مطابق یکم مئی سےپیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافےکاامکان ہے،پیٹرول کی قیمت میں 6روپےفی لیٹرتاٹضافےکاامکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت6روپےفی لیٹرتک بڑھنےکاامکان ہے۔

اوگرانےسمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی،اوگرا کے مطابق قیمتوں کاتعین موجودہ پٹرولیم لیوی کی شرح پرکیاگیا ہے۔

پیٹرول پرموجودہ لیوی11روپے23پیسےفی لیٹرہےجبکہ ڈیزل پرپیٹرولیم لیوی15روپے29پیسےفی لیٹرہے،حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سےکرےگی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.