ملک بھر کے ویکسی نیشن سینٹرز یکم مئی کو کھلے رکھنےکا فیصلہ

Published 30 Apr, 2021 11:13am
By

اسلام آباد:ملک بھرکے ویکسی نیشن سینٹرزیکم مئی کوکھلے رکھنے اورعید الفطرکے موقع پر ویکسی نیشن سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر کے ویکسی نیشن سینٹرز یکم مئی کو کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،یکم مئی کو ویکسی نیشن سینٹرزکھولنے کا فیصلہ عوامی سہولت کیلئے کیا ہے، ہیلتھ کیئرورکرزکی رجسٹریشن 31 مئی تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق عید الفطرکے موقع پر ویکسی نیشن سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، ملک بھر کے ویکسی نیشن سینٹرز 13،14،15 مئی کو بند رہیں گے۔

این سی او سی نے ویکسی نیشن سینٹرز کی عید تعطیلات کی منظوری دے دی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.