”حکومت اور کالعدم تحریک کے درمیان معاہدےپرمکمل عملدرآمد ہوچکا“

Updated 23 Apr, 2021 02:14pm
By

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک کے درمیان معاہدے پر مکمل عملدرآمد ہوچکاہے، قراداد پیش ہوچکی ہے،ایم پی اومیں گرفتارلوگ رہا کر دئیےگئےہیں۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ حکومت اور کالعدم تحریک کے درمیان معاہدے پر مکمل عملدرآمدہوچکا ہے،قومی اسمبلی میں قرارداد پیش ہوچکی ہے،ایم پی اومیں گرفتارلوگ رہا کردئیے گئےہیں،اس ضمن میں ملک میں احتجاج کا سلسلہ ختم ہوچکا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ن لیگ یاپیپلزپارٹی قرارداد لانا چاہتےہیں تویہ ان کا حق ہے،حکومت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.