وزیر خزانہ شوکت ترین کی گورنر اسٹیٹ بینک سے ملاقات

Published 21 Apr, 2021 10:00pm
By

وزیرخزانہ شوکت ترین سے گورنرسٹیٹ بنک ڈاکٹررضا باقرنے ملاقات کی ۔ ملاقات میں کورونا کے دوران مختلف بزنس کے فروغ کیلئے اٹھائے اقدامات پربات چیت کی گئی ۔

وزارت خزانہ کے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ وزیرخزانہ نے کورونا وائرس کے دوران چھوٹے اور درمیانے کاروبارکے تحفظ کیلئے سٹیٹ بنک کے اقدامات کو سراہا جبکہ وزیرخزانہ نے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس اقدام کو بھی سراہا ۔

ملاقات میں ملکی معشیت کے استحکام اورسٹیٹ بینک کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ بہترریفامزلاکرمعشیت کو مزید مضبوط کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے ۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.

PDM