سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر حملے کامقدمہ تھانہ شالیمار میں درج

Updated 21 Apr, 2021 01:10pm
By

اسلام آباد :سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر حملے کا مقدمہ درج مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج کرلیا گیا۔

اسلام آباد میں سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر حملے کا مقدمہ اقدام قتل کی دفعہ کے تحت درج کرلیا گیا ،مقدمہ تھانہ شالیمار کے اے ایس آئی کی مدعیت میں نامعلوم شخص کیخلاف درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی ار کے متن میں کہا گیا کہ ابصار عالم کے مؤقف کے مطابق میں شام کے وقت اپنے گھر کے سامنے پارک میں واک کررہا تھاشلوار قمیض میں ملبوس نامعلوم شخص نے میرے اوپر فائر کیا جو میرے پیٹ میں لگا ملزم کو سامنے آنے پر پہچان سکتا ہوں ۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.