شہریار آفریدی اور سعودی سفیر کا باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Published 20 Apr, 2021 09:22pm
By

سعوی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کہتے ہیں پاکستان اور سعودی عرب اپنے باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے کر جائیں گے۔

سعودی سفیر اور پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریارخان آفریدی کے درمیان منگل کو اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

شہریار آفریدی نے وباء کے اس دور میں سعودی عرب کی جانب سے وہاں رہنے والے پاکستانیوں کا خیال رکھنے پر سعودی عرب کے کردار کو سراہا۔

ریڈیو پاکستان

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.