وزیر خزانہ شوکت ترین نے وزارت کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

Published 19 Apr, 2021 04:47pm
By

وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے وزارت کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

شوکت ترین کاکہنا تھا کہ نہیں معلوم یہاں کیا ہورہا تھا۔ دوگھنٹے معاشی امور پر بریفنگ لی،جلد اپنی ترجیحات کا اعلان کروں گا۔معاشی صورتحال پراپ ٹوڈیٹ رکھوں گا۔

انہوں نے کہاکہ بجٹ کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، معیشت کی بہتری کےلئے بہت سے منصوبے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ابھی سارے معاملات پر بریفنگ لے رہے ہیں، جلد اس حوالے سے آگاہ کریں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.