شوکت ترین کےخلاف نیب اپیلیں یکم جون کوسماعت کےلئے مقرر

Published 17 Apr, 2021 04:13pm
By

اسلام آباد ہائیکورٹ نےوفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کےخلاف نیب اپیلیں یکم جون کوسماعت کےلئےمقررکردیں۔ نیب اپیلوں پرسماعت جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا۔

رجسٹرار ہائیکورٹ نےشوکت ترین کےخلاف دونیب اپیلیں سماعت کےلئے مقررکرنے کی کازلسٹ جاری کردی۔

عدالت نے کورونا پالیسی کے مطابق اپیلیں مقررکرنے کی ہدایت کی تھی۔

ساہووال اورپیراغائب ریفرنس میں نیب کی شوکت ترین بریت کے خلاف اپیلیں زیرالتوا ہیں۔

عدالت نے شوکت ترین ، پرویز اشرف و دیگر ملزمان کی بریت کیخلاف نیپ اپیل پر نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔

نیب نے احتساب عدالت کےجون2020 کے ملزمان بریت کے دوفیصلوں کوچیلنج کررکھا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.