مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کرلیا گیا

Published 13 Apr, 2021 12:32pm
By

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو مانسہرہ سے گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی پی او مانسہرہ آصف بہادر کے مطابق مفتی کفایت کو ریاست مخالف بیانات پر تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔

مفتی کفایت اللہ دو ماہ تک روپوش رہنے کے بعد منظرعام پر آئے تھے۔

پولیس نے گھر پر چھاپا مار کر مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.