کراچی میں سلنڈر کی دکان میں دھماکا، 3افراد جاں بحق ،5 زخمی

Published 07 Apr, 2021 11:51am
By

کراچی کے علاقے موسمیات میں سلنڈر کی دکان میں دھماکے سے 3افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونےوالوں میں ایک خاتون اور 2بچے شامل ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔

دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس سے 3 دکانیں تباہ ہوگئیں اور ایک گاڑی بھی الٹ گئی جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.