وزیراعظم عمران خان کا مودی کو جوابی خط
By
وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کو جوابی خط لکھا ہے ۔ خط میں وزیراعظم عمران خان نےیوم پاکستان پرمبارکبادپربھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
خط میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ہم تمام ہمسایہ ممالک سےپرامن اورتعاون پرمبنی تعلقات چاہتےہیں۔
خط میں مزید کہا گیا کہ دیرپاامن واستحکام کےلئےکشمیرسمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کاحل ضروری ہے۔
خط میں انہوں نے مزید لکھا کہ تعمیری اور نتیجہ خیزمذاکرات کےلئےسازگارماحول پیداکرناضروری ہے۔
خط میں کوویڈ19کےخلاف بھارت کےعوام کےلئےنیک خواہشات کااظہار بھی کیا گیا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.