Aaj English TV

Wednesday, October 29, 2025  
06 Jumada Al-Awwal 1447  

وزیراعظم عمران خان کورونا سے صحتیاب ہوگئے

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم کورونا سے مکمل طور پر صحتیاب...

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم کورونا سے مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔

ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی و بین الاقوامی کلینکل گائیڈ لائن کی روشنی میں کام شروع کردیا۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نے جزوی طور پر ریاستی کام شروع کردیئے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی ،بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ تاہم اب وزیراعظم عمران خان مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے ہیں۔

دو روز قبل وزیر اعطم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوائی تھی ۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.

PTI law

imran khan