وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر عوام سے ٹیلی فون پر بات کریں گے

Updated 20 Mar, 2021 02:09pm
By

وزیر اعظم عمران خان ایک بار پھر عوام سے براہ راست ٹیلی فون پر رابطہ کریں گے، وزیر اعظم عوام کے سوالات کے جوابات دیں گے۔

سینٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں کہا کہ ‏آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ، وزیراعظم پاکستان عمران خان فون پر براہِ راست بات کریں گے۔

فیصل جاوید نے مزید لکھا کہ آپ کے سوالات اور وزیراعظم کے جواب ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر ایک ساتھ نشر کیے جائیں گے۔ وقت اور تاریخ کا اعلان جلد کیا جائیگا۔ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ بھی عوام سے بذریعہ فون ڈائریکٹ بات کی تھی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.