Aaj News

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے

لاہور: وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے،...
Published 17 Mar, 2021 09:53am

لاہور: وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے، کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی صورتحال اور اس کی ویکسی نیشن کے حوالے وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صوبے کی انتظامی و سیاسی صورتحال پر وزیر اعظم کو ون آن ون بریف کریں گے۔

وزیراعظم پنجاب کی کابینہ اراکین کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور صوبے کے تمام معاملات کا جائزہ لیں گے۔

عمران خان کو پنجاب میں کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی صورتحال، اسمارٹ لاک ڈاون پر عمل درآمد اور کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے بھی بریف کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق قبضہ مافیا کیخلاف کتنے آپریشن ہوئے اورکتنی سرکاری آراضی واگزار ہوئی وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔

coronavirus

Usman Buzdar

imran khan

lahore