'کشمیر پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی'

Published 04 Mar, 2021 07:51pm
By

امریکا نے واضح کردیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، خطے میں امریکا کے مشترکہ مفادات ہیں، ان مشترکا مفادات پر پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پیش رفت کی ضرورت ہے، مقبوضہ جموں کشمیر میں سیاسی اور معاشی سرگرمیاں بحال ہونی چاہئیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا نے ایک بار پھر دونوں ممالک سے ایل او سی پرتناؤ کم کرنے اور مذاکرات پر زور دیا،نیڈ پرائس نے کہا کہ کشمیر پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی، صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.