اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے،عثمان بزدار

Published 28 Feb, 2021 11:12am
By

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کے سفر کیلئے ٹیک آف کرچکا ہے،پی ڈی ایم کو ملکی ترقی عزیز نہیں بلکہ وہ ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ افسوس کا مقام ہے کہ اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے،پی ڈی ایم کو ملکی ترقی عزیز نہیں بلکہ وہ انتشار پھیلا کر ترقی کو روکنے کے درپے ہیں۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں افراتفری کی سیاست کی رتی بھر بھی گنجائش نہیں،انتشارکی سیاست کرنے والوں کووسیع تر قومی مفاد میں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستانی عوام بھی اب ایسے عناصر کے جھانسے میں نہیں آئیں گے،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کے سفر کیلئے ٹیک آف کرچکا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.