Aaj English TV

Wednesday, October 29, 2025  
06 Jumada Al-Awwal 1447  

سری لنکا میں کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی تدفین کی اجازت

کولمبو: وزیراعظم عمران خان کی کاوشیں رنگ لے آئیں، سری لنکا کی...

کولمبو: وزیراعظم عمران خان کی کاوشیں رنگ لے آئیں، سری لنکا کی حکومت نے کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی میتوں کی تدفین کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن قیادت سے اس بارے میں بات کی تھی کہ مسلمانوں کی لاشوں کو جلانے کے حکم کو ختم کرکے انہیں اسلامی طریقہ کار کے مطابق تدفین کی اجازت دی جائے۔

موجودہ اقدام پر وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر سری لنکن قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سری لنکا میں کورونا سے ہلاک مریضوں کی لاشوں کو جلانے کا قانون نافذ تھا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.

coronavirus