پروفیشنل باکسر محمد وسیم رشتہ ازدواج سے منسلک

Published 26 Feb, 2021 06:51pm
By

کراچی: پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے، اُن کے نکاح کی تقریب سادگی سے کراچی میں منعقد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق باکسر محمد وسیم رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے، محمد وسیم ہفتے کو دلہن بیاہ کر لائیں گے۔ بارات کیلئے مشہور ڈیزائنر کی تیار کردہ شیروانی بھی پہنیں گے۔

کوٹ ڈیزائن کی شیروانی میں سونے کے بٹن جڑے گئے ہیں، پروفیشنل باکسر کی اہلیہ تابندہ تمسیل پیشے سے ڈاکٹر ہیں۔ ولیمہ کی تقریب بھی کراچی میں یکم مارچ کو ہوگی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.