بڑی خوشخبری، گوادر میں ہوگا پی ایس ایل ٹیموں کا ایکشن
آج نیوز اور فخرعالم کی کاوشیں رنگ لے آئیں، گوادر کرکٹ اسٹیڈیم...
آج نیوز اور فخرعالم کی کاوشیں رنگ لے آئیں، گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں 25 مارچ کو پی ایس ایل کی ٹیمیں ان ایکشن ہونگی جس میں لوکل اور انٹرنیشنل اسٹارز رنگ جمائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کا خوبصورت ترین اسٹیڈیم اب انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی بھی میزبانی کرے گا۔ فخر عالم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں نمائشی میچ کھیلیں گی۔
میچ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے گرین سگنل دیتے ہوئے بلوچستان حکومت کو آگاہ کردیا۔
cricket
PCB
karachi
video message
Most Popular
Aaj English












Comments are closed on this story.