Aaj News

'الیکشن ہارنے کے خوف سے لیگی کارکنان فائرنگ کررہے ہیں'

پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈارنےکہاہےکہ لیگی کارکنان کی فائرنگ...
Published 19 Feb, 2021 04:56pm

پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈارنےکہاہےکہ لیگی کارکنان کی فائرنگ سےانکے دو ورکرزشہیدہوگئے ہیں۔ الیکشن ہارنےکے خوف سے لیگی کارکنان فائرنگ کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی کےرہنماء عثمان ڈارنےمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا لیگی کارکنان کی جانب سے فائرنگ کی جا رہی ہے۔ الیکشن ہارنے کے خوف سے پی ٹی آئی کے کارکنان پر فائرنگ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا لیگی کارکنان کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے ورکرز کمال اور ساجد شہید ہوگئے ہیں۔ انصاف کی آخری حد تک جائیں گے۔

Usman Dar

firing incident

by election

Daska