راناثناء اللہ کیخلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت13فروری تک ملتوی

Updated 04 Feb, 2021 11:48am
By

لاہور :انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثنا ءاللہ کیخلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت 13فروری تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت پر فرد جرم کی کارروائی کی جائے گی۔

لاہور کی انسداد منشیات عدالت کے جج شاکر حسن نے رانا ثنا اللہ کیخلاف منشیات اسمگلنگ کیس پر سماعت کی،لیگی رہنما رانا ثنا ءاللہ کی حاضری معافی کی درخواست عدالت میں پیش کی گئی۔

وکلا ءنے مؤقف اختیار کیا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے باعث رانا ثنا اللہ عدالت نہیں آسکے۔

عدالت نے رانا ثنا اللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فرد جرم کی کارروائی سے متعلق تاریخ رکھ لی۔

یاد رہے کہ سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ پر 15 کلو گرام منشیات اسمگل کرنے کا الزام ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.