لکی مروت جیل کے قریب فائرنگ،پانچ افراد جاں بحق

Published 20 Jan, 2021 09:23pm
By

لکی مروت جیل کے قریب فائرنگ سےپانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔دو قیدی جیل سے رہا ہوکر گھر جارہے تھےکہ مخالفین نے فائرنگ کردی۔زد میں آکر تین شہری بھی جاں بحق ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لکی مروت جیل کے قریب فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔2 قیدی جیل سے رہا ہو کرجارہے تھےکہ مخالفین نے فائرنگ کی۔فائرنگ سے دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔فائرنگ کی زد میں 3 مقامی افراد بھی جاں بحق ہوئے۔

ایک مقامی شخص نے موقع پر جبکہ 2 نے سٹی اسپتال میں دم توڑا۔

سٹی اسپتال میں عملے اور سہولیات کی شدید کمی کا سامنا ہے۔لاشوں کو چارپائیوں پر ڈال کر پوسٹ مارٹم کےلئے لے جایا گیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.