بجلی بریک ڈاؤن کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی

Updated 11 Jan, 2021 01:49pm
By

اسلام آباد:بجلی بریک ڈاؤن کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی، رپورٹ وزارت توانائی کوپیش کردی گئی۔

ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاون کی وجہ سامنے آ گئی، سی ای اوگدو پاورحماد عامرہاشمی کی بنائی گئی انکوائری کمیٹی نے اپنے رپورٹ تیارکرلی،ابتدائی رپورٹ وزارت توانائی کوپیش کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق گدو پاورپلانٹ کی پوری شفٹ غفلت کی مرتکب پائی گئی، بریک ڈاؤن اولڈ یونٹ میں عملے کی طرف سے غلط آپریشن کے باعث ہوا،600 میگا واٹ کے اولڈ یونٹ سے بلوچستان کوسپلائی دی جاتی ہے غلط سوئچنگ سے ٹرانسمیشن لائن میں خرابی پیدا ہوئی جس سے این ٹی ڈی سی کا ٹرانسمیشن سسٹم ٹرپ کرگیا ۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.

Pakistan

Islamabad

report

breakdown

electricy