پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ہوگا اور ضرور ہوگا، مریم نواز

Published 04 Jan, 2021 04:38pm
By

بہاولپور: مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ہوگا اور ضرور ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے بہاولپور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ہوگا اور ضرور ہوگا، اس کی تاریخ کا اعلان عوام کی سہولت اور موسم کی صورتحال دیکھ کر کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل بہاولپور میں سیاسی جلسوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، وہاں کی عوام کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہوں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.

PDM

PDM JALSA

Maryam Nawaz

long march

Bhawalpur

PML-N