Aaj Logo

Updated 23 Jul 2022 01:56pm

سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث دو ملزمان ہلاک

بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث دو ملزمان امرتسر کے قریب پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے دالحکومت سے 20 کلومیٹر دور بھکنا گاؤں کے قریب ہونے والا مقابلہ چار گھنٹے تک جاری رہا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

سدھو کے قتل میں ملوث ملزم جگروپ سنگھ روپا پہلے مارا گیا، جبکہ دوسرا مشتبہ شخص منپریت سنگھ عرف مانو کسا تقریباً ایک گھنٹے بعد دوران مقابلہ ہلاک ہوا۔

فائرنگ کی زد میں آکرمقامی نیوز چینل کا کیمرہ مین بھی دائیں پاؤں میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

پنجاب پولیس کی اینٹی گینگسٹر ٹاسک فورس کے سربراہ پرمود بان نے جائے وقوعہ پر صحافیوں کو بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے “ایک AK-47 رائفل، ایک پستول اور بڑی تعداد میں گولیاں ملی ہیں۔”

گلوکاراوراپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما سدھو موسے والا 29 مئی کو قتل کردیے گئے تھے۔

نامعلوم افراد نے بھارتی پنجاب کے ضلع مانسا میں سدھو کی گاڑی پرفائرنگ کرکے انہیں نشانہ بنایا تھا۔

Read Comments