Aaj Logo

Updated 23 Jul 2022 09:59am

اسرائیلی صحافی کو مکہ میں داخلے میں مدد کرنے پر سعودی شہری گرفتار

سعودی عرب نے غیر مسلم صحافی کو مکہ میں داخل ہونے میں مدد کرنے پر شہری کو گرفتار کر لیا۔

رواں ہفتے اسرائیل کے چینل 13 ٹی وی نیوز کے ایک صحافی گل تماری نے مکہ شہر میں غیر مسلموں کے داخلے پر پابندی کی خلاف ورزی کی تھی۔

عرب میڈیا کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا حکام نے ایک سعودی شہری کو صحافی کو داخلے میں معاونت کرنے پر حراست میں لے لیا ہے۔

گرفتار ملزم نے حج کے دوران اسرائیلی صحافی کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے میں مدد کی تھی۔

پولیس نے سعودی شہری کا کیس پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق اسرائیلی صحافی کے پاس امریکی پاسپورٹ بھی ہے۔

صحافی نے مکہ کے راستے ڈرائیونگ کرتے ہوئے اپنی ویڈیو شئیر کی تھی۔

گل تماری نےعرفات کے پہاڑ کے مناظر بھی اپنے کیمرے میں محفوظ کیے تھے، جس کی رپورٹ اسرائیل واپسی پر شائع ہوئی۔

رپورٹ میں صحافی نے کہا مکہ جانا اس کا خواب تھا، اس کی مدد کرنے والے سعودی شخص کوعلم نہیں تھا کہ وہ اسرائیلی صحافی ہے۔

صحافی گل تماری نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ان کے دورے کا مقصد مسلمانوں کو ناراض کرنا نہیں تھا۔

Read Comments