شکاگو میں پاکستانی نژاد امریکی فوٹوگرافر ثانیہ خان کو سابق شوہر نے گولی مار کر قتل کر دیا۔
شکاگو ٹریبیون کے حوالے سے ایک پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے افسروں نے جائے وقوعہ کے احاطے میں داخل ہوئے تو ثانیہ خان کو مردہ حالت میں پایا اور اس کے سابق شوہر راحیل احمد کو سر پر گولی لگی ہوئی تھی۔
Your person is waiting for you on the other side ❤️ #healing #islamicdivorce #muslimdivorce #southasian #desi #divorcejourney #heartbreak
امریکی میڈیا نے کہا کہ مبینہ شوٹر کے پاس سے اسلحہ ملا ہے اور قریب سے ایک خودکش نوٹ بھی ملا ہے۔
راحیل احمد کو بعد ازاں نارتھ ویسٹرن اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دیا گیا۔
اس سے قبل، ثانیہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کے بارے میں آواز اٹھائی اور ان خرابیوں پر افسوس کا اظہار کیا جن کا انہیں ایک طلاق یافتہ خاتون کے طور پر سامنا کرنا پڑا تھا۔
اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر متاثرہ لڑکی نے شیئر کیا تھا کہ “ایک جنوبی ایشیائی خاتون کے طور پر طلاق سے گزرتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ زندگی میں ناکام ہو گئے ہیں، آپ کو ملنے والی جذباتی حمایت کی کمی اور کسی کے ساتھ رہنے کا دباؤ کیونکہ ‘لوگ کیا کہیں گے’ والے الفاظ کا سامنہ کرنا پڑتا ہے۔
ثانیہ خان نے اپنے جذبات شیئر کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ “جس سے آپ کبھی پیار کرتے تھے اس سے دور جانا تکلیف دہ ہوتا ہے، لیکن اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے کسی ایسے شخص سے محبت کرنا جو آپ کے دل سے لاپرواہ ہو۔”
سن ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ثانیہ خان نے نفسیات اور خواتین کے مطالعہ میں دوہری ڈگری حاصل کی تھی اور اس نے اپنے فوٹوگرافی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔