بولی وُڈ ہی نہیں بلکہ برصغیر پاک و ہند میں شاہ رخ خان کو فلمی صنعت کا بے تاج بادشاہ تصور کیا جاتا ہے۔
حال ہی میں بولی وُڈ کی متنازع فلم ‘‘دی کشمیر فائلز’’ کے ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری نے شاہ رخ خان اور سلمان خان سے اپنی حسد کا اظہار کیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے نے ٹوئٹر پر ایک خبر شیئر کی جس کی سرخی تھی کہ ‘‘شاہ رخ خان اب تک بالی ووڈ کے بادشاہ کیوں ہیں’’۔
اس ٹویٹ پر ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری نے تبصرہ کرتے ہوئے دونوں اداکاروں سے اپنی حسد کا اظہار کیا۔
وویک نے لکھا کہ “جب تک بولی وُڈ میں بادشاہ اور سلطان ہیں، یہ انڈسٹری ڈوبتی رہے گی”۔
انہوں نے مزید لکھا کہ بولی وُڈ کو عوامی کہانیوں کے ساتھ عوامی انڈسٹری بنایا جائے تاکہ یہ عالمی فلمی صنعت کی قیادت کرسکے۔
ڈائریکٹر وویک کے تبصرے سے محسوس ہوتا ہے کہ ان سے بھارتی اداکاروں شاہ رخ اور سلمان کی عالمی شہرت ہضم نہیں ہو رہی۔