Aaj Logo

Updated 17 Jul 2022 10:43am

امریکی صدر سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورے کے بعد روانہ

امریکی صدر جو بائیڈن سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورے کے بعد جدہ سے امریکا واپس روانہ ہوگئے۔

سعوودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران امریکی صدر نے جدہ سیکیورٹی اینڈ ڈیولپمنٹ سمٹ میں شرکت کی۔

امریکی صدر کو شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے شاہی ٹرمینل پر حرمین شریفین کے متولی کے مشیر شہزادہ خالد الفیصل، مکہ مکرمہ ریجن کی گورنر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بن عبدالعزیز نے رخصت کیا۔

یاد رہے کہ امریکا اور خلیج تعاون کونسل کے ممالک نے ہفتہ کو جدہ میں امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے رہنماؤں نے امریکا کے ساتھ تاریخی شراکت داری پر روشنی ڈالی اور تمام شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کا اعادہ کیا۔

اجلاس میں عالمی چیلنجز اور علاقائی امور پر بات کی گئی اور تمام سفارتی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا، جن کا مقصد علاقائی کشیدگی کو کم کرنا ہے۔

خیال رہے کہ خلیج تعاون کونسل گلف کوآپریشن کونسل بھی کہا جاتا ہے، جو ایک علاقائی، بین الحکومتی، سیاسی اور اقتصادی یونین ہے۔

اس کونسل میں بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

Read Comments