Aaj Logo

Published 16 Jul 2022 05:01pm

“جگہ نہیں ہے”: ایک ساتھ کئی ٹیبز کھولنے والوں کے لیے گوگل کی انتہائی مزاحیہ ویڈیو جاری

انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں میں دو طرح کے لوگ پائے جاتے ہیں۔ ایک وہ جو ایک ہی براؤزر ٹیب کھول کر کام کرتے ہیں، دوسرے وہ جو اتنے زیادہ ٹیبز کھول لیتے ہیں کہ سسٹم ہینگ یا سست ہوجاتا ہے۔

ٹیبز کے اسی مسئلے کو مزاحیہ انداز میں اجاگر کرنے کی کوشش میں ٹیک جائنٹ گوگل نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی، جس میں ایک وائرل کلپ کے آڈیو ٹریک کا استعمال کیا گیا۔

گوگل انڈیا کی جانب سے شئیر کی گئی مزاحیہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو ٹیبز کھلے ہیں جن پر “جگہ نہیں ہے” اور “بہت جگہ ہے” لکھا ہوا ہے، ساتھ ہی مزاحیہ ایک مباحثے کی آڈیو چل رہی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Google India (@googleindia)

پوسٹ میں کے کیپشن میں صارفین سے پوچھا گیا کہ، “آپ کس ٹیم میں ہیں؟”

تبصروں میں گوگل انڈیا نے اپنے کے ویب براؤزر کی خصوصیت “ٹیب گروپنگ فیچر” کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ، “ ہم ٹیم جگہ نہیں ہے“ میں رہنا چاہتے ہیں۔

اس حوالے سے اصل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دو بزرگ بس کی ایک سیٹ پر جگہ کے لیے لڑ رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Mumbai Police (@mumbaipolice)

ممبئی پولیس بھی مزاحیہ انداز میں ایک اہم ٹریفک ایڈوائزری کے ساتھ ویڈیو کو دوبارہ شیئر کرکے تفریح میں شامل ہوگئی۔

محکمہ پولیس نے کیپشن میں لکھا، “ٹو ویلر پر تیسرے شخص کے لیے کوئی جگہ نہیں”۔ اس کے علاوہ فوڈ ڈیلیوری ایپ Swiggy نے بھی اپنے اشتہار میں وائرل ویڈیو کی آڈیو ٹریک کا استعمال کیا، تاکہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ پلیٹ میں ہمیشہ زیادہ کے لیے جگہ ہوتی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Swiggy (@swiggyindia)

Read Comments