ویسے تو پاکستان میں آپ کو انڈہ بنانے کی کئی تراکیب مل جائیں گی، لیکن ایک ریسیپی ایسی ہے جو بڑے بڑے شیفس (پیشہ ور باورچی) کو بالکل بھی برداشت نہیں اور ہماری یہ حرکت ان کے تن بدن میں آگ لگا دیتی ہے۔
دنیا میں ہر کوئی اپنی پسند کا انڈہ کھانا پسند کرتا ہے۔ کوئی مرچوں والا کھاتا ہے تو کوئی سادہ، کسی کو ہاف فرائی پسند ہے تو کوئی فُل فرائی پر ہاتھ صاف کرتا ہے۔
لیکن انڈہ بنانے کا ایک طریقہ انڈہ گھوٹالہ کے نام سے مشہور ہے، پاکستان میں تو انڈہ گھوٹالہ مرچ مسالوں کے ساتھ بنایا جاتا ہے۔ لیکن برطانیہ میں اس کی ایک نئی شکل “اسکریمبلڈ ایگ” کے نام سے موجود ہے، جس میں دودھ ایک لازمی جُز ہے۔
لیکن اگر آپ اسکریمبلڈ ایگ بناتے وقت دودھ کا استعمال کرتے ہیں تو اسے روک دیں۔
عمومی خیال یہ ہے کہ انڈے میں دودھ ملانے سے کریمی ٹیکسچر آتا ہے، لیکن ایک بڑے شیف کا کہنا ہے اس کا اُلٹا اثر ہوتا ہے انڈہ ربر جیسا ہوجاتا ہے۔
شیف کا کہنا ہے کہ ہم انڈوں میں دودھ ملانے کو ایک گناہ تصور کرتے ہیں۔
متبادل کے طور پر انہوں نے انڈوں کو مکھن میں پکانے کی ترغیب دی، لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ پہلے یقینی بنائیں آپ کا مکھن سنہری ہے، بھورا نہیں۔ پھر انڈے ڈال کر انہیں درمیانی سے ہلکی آنچ پر ہلاتے رہیں۔