Aaj Logo

Updated 16 Jul 2022 07:15pm

مریم نواز کورونا وائرس کا شکار

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

مریم نواز نے ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں مطلع کیا کہ ان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کورونا کی تشخیص کے بعد مریم نواز نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور قریبی لوگوں کے بھی ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں۔

مریم نواز پنجاب میں ضمنی انتخابات کی مہم میں مصروف تھیں اور گزشتہ رات بھی انہوں نے جلسے سے خطاب کیا تھا۔

ملک میں کورونا کی مجموعی صورتِ حال

ملک میں کورونا کے وار تیز ہو چکے ہیں اور مہلک وائرس مزید دس زندگیاں نگل گیا ہے۔

چوبیس گھنٹے کے دوران 737 افراد وائرس کا شکار ہوئے، جن میں سے 189مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مثبت کیسز کی شرح 3.28 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 22451 ٹیسٹ کیے گئے۔

Read Comments