اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے عمران خان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان 17 جولائی کو دنگا فساد کرنے سے باز رہیں۔
اپنے ٹوئٹر بیان میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی ٹائیگرز سے غنڈہ گردی کروائی گئی تو نتائج کا ذمہ دار عمران نیازی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن میں حرکت ہوئی یا الیکشن کمیشن کے احکامات اور قانون توڑنے والوں کے خلاف قانونی گرفت سخت کی جائے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان17جولائی کو دنگا فساد سے باز رہیں، عمران خان الیکشن ہارچکا ہے، اب عوام سے لڑنے کی تیاری کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کہا کہ عمران اوراس کے ٹائیگرزقانون کے دائرے میں رہیں، اطلاع ہے کہ پی ٹی آئی کے 500 سے زائد فسادی پنجاب پہنچائے گئے ہیں۔