Aaj Logo

Updated 16 Jul 2022 02:10pm

پنجاب ضمنی انتخاب: کتنے لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے؟

پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مجموعی طور پر 45 لاکھ 79 ہزار 898 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

صوبے کے 14 اضلاع کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب 17 جولائی کو ہوں گے جس میں رجسٹرڈ ووٹرز میں سے مرد 24 لاکھ 60 ہزار 206 جبکہ 21 لاکھ 19 ہزار 692 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 20 حلقوں کیلئے 3 ہزار131 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں مردانہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 731 ہے اور خواتین کیلئے 700 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 1700 ہے۔

مذکورہ حلقوں میں 696 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور 1204 حساس قرار دئیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے لاہور کے تمام پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے، جبکہ 20 حلقوں میں 50 ہزار سے زائد پولیس اہلکاراپنے فرائض انجام دیں گے ۔

Read Comments