جمعہ کو علی الصبح امریکی ریاست میسوری کی ایک مصروف شاہراہ پر چھوٹے طیارے کی لینڈنگ نے حکام کی دوڑیں لگوا دیں۔
سنگل انجن پائپر چیروکی طیارے کے ایک اسٹوڈنٹ پائلٹ نے صبح تقریباً 2 بج کر 45 منٹ پر ہوائی جہاز کو کنساس سٹی سے 22 میل مشرق میں واقع گرین ویلی کے قریب انٹر اسٹیٹ 70 پر لینڈ کیا۔
میسوری ہائی وے پٹرول نے ٹوئٹر پر واقعے کی تفصیلات جارتی کرتے ہوئے بتایا کہ جہاز کا ایندھن ختم ہو گیا تھا، جس کے بعد وہ تیزی سے فری وے کی جانب بڑھا اور ٹچ ڈاؤن کرتے ہی ایک ریلنگ سے ٹکرا گیا۔
Authorities say an intoxicated pilot landed a small aircraft on a highway southeast of Kansas City, Missouri.
— The Associated Press (@AP) July 15, 2022
The Missouri State Highway Patrol tweeted that the plane had a "minor collision" with a guardrail but otherwise didn't hit anything. pic.twitter.com/HPod13CDH8
ہائی وے پٹرول کے مطابق، پائلٹ کی شناخت 35 سالہ جان ٹی سیسنگ کے طور پر کی گئی ہے، جسے فوری طور پر نشے میں پرواز اور دیگر الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔
سیسنگ کو لاپرواہی اور غلط ڈرائیونگ کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔ جس میں حادثے، ممنوعہ منشیات اور بندوق رکھنا شامل ہیں۔
ملزم کو جیل بھیجنے سے قبل معمولی چوٹوں کے ساتھ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق جہاز میں صرف پائلٹ موجود تھا۔
ایف اے اے کے ریکارڈ کے مطابق طیارہ واریر ایوی ایشن آف پریری ولیج میں رجسٹرڈ ہے اور سیسنگ کے پاس اسٹوڈنٹ پائلٹ کا سرٹیفکیٹ ہے۔
ایک عینی شاہد نے واقعے کے بارے بتایا کہ طیارہ کنساس سٹی کے چارلس بی وہیلر ڈاؤن ٹاؤن ہوائی اڈے پر جاتے ہوئے اونچائی کھو بیٹھا۔
ٹرک ڈرائیور کرسٹل لفہم نے بتایا کہ وہ ایک ہوائی جہاز کو اپنے اوپر سے گزرتے ہوئے اور لینڈ کرتے دیکھ کر حیران رہ گئیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ٹریفک بلاک کر دی، اپنی رِگ سے باہر نکلی، اور جو بھی اندر تھا اسے چیک کرنے گئی۔ جہاز کے کیبن میں داخل ہوتے ہی پہلی چیز جو محسوس کی وہ شراب کی بو تھی۔
امریکا کے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ اور ایف اے اے نے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔