سندھ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس محمد علی سید آج صبح 96 سال کی عمر میں کراچی میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
اپنے طویل پیشہ ورانہ سفر میں ریٹائرڈ جسٹس محمد علی سید نے ہمیشہ عدالتی قابلیت، فکری و اخلاقی اقدار اور پیشہ ورانہ ضابطہ اخلاق کو برقرار رکھا۔
کئی دہائیوں پر محیط کیریئر میں ان کی اہلیہ شمیم سید ہر موقع پر ان کے شانہ بشانہ رہیں۔
مرحوم محمد علی سید سندھ ہائی کورٹ کے اب تک کے کم عمر ترین ججز میں سے ایک تھے۔
مرحوم ریکارڈ 7 مرتبہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رہ چکے ہیں۔
جسٹس (ر) محمد علی سید کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ بلال مسجد محمد علی سوسائٹی کراچی میں ادا کی گئی۔