Aaj Logo

Published 28 Apr 2022 09:18am

سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر سڈنی کے مینٹل اسپتال میں داخل

سڈنی :سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹر کو سڈنی کے مینٹل اسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔

سابق کرکٹرمائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کے الزام کے ساتھ سابقہ بیوی کو ہراساں کرنے پر گزشتہ اکتوبر پولیس نے گرفتار کیا گیا تھا۔

عدالت نے ذہنی صحت کی بنیاد پر ان کیخلاف الزامات کو مسترد کردیا، عدالتی احکامات کے تحت وہ 3ہفتے تک مینٹل ہیلتھ یونٹ میں رہیں گے۔

یاد رہے کہ سابق کرکٹرمائیکل سلیٹر آسٹریلیا کی جانب سے 74ٹیسٹ اور 42ون ڈے کھیل چکے ہیں۔

Read Comments