Aaj Logo

Published 08 Apr 2022 05:19pm

وزیراعظم کا ملک کے تمام اضلاع میں جلسے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے تمام اضلاع میں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے پاکستان کے تمام اضلاع میں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا جہاں عوام کو حکومت کے خلاف سازش بتائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کو گرانے کے لیے بیرونی سازش کی گئی، اپوزیشن عوام میں جانے سے گبھرا گئی ہے اور میں ان کا ہر سطح پر مقابلہ کروں گا۔

Read Comments