Aaj Logo

Published 19 Jul 2021 12:37am

جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، سپاہی شہید

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سینائی نرائی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران دہشتگردوں نےسیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔

فائرنگ کے شدید تبادلے میں بالاکوٹ سے تعلق رکھنے والا 20سالہ سپاہی جنید شہید ہوگیا۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Read Comments