Aaj Logo

Published 14 Apr 2021 08:59pm

'مہنگائی اور حکومت کے درمیان لڑائی چل رہی ہے'

معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مہنگائی اورحکومت کےدرمیان لڑائی چل رہی ہے، مہنگائی کو مافیاز کا تحفظ حاصل ہے۔

معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت نےیوٹیلٹی اسٹورزپرعوام کوزبردست پیکج دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان سستےبازاروں میں بھی عوام کوسبسڈی دی جارہی ہے، عوام کوچینی کی سستےداموں فراہمی یقینی بنارہےہیں

ان کا کہنا تھا کہ عوام کوچینی کی سستےداموں فراہمی یقینی بنارہےہیں۔

Read Comments